مفادات کیلئے اکھٹے ہونے کی کوشش کرنیوالے جلد بکھر جائیں گے حسان خاور

Feb 09, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) معاون خصوصی وزیراعلی حسان خاور نے نئے سیاحتی مقامات کے حوالے محکمہ سیاحت سے کوٹلی ستیاں اور دیگر سیاحتی منصوبوں پر بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ دھنوئی، درابی، دائود خیل سمیت چار مقامات کو ٹینڈر کے بعد جلد نجی سیکٹر کو دیا جائے، دھنوئی کے مقام پر ریسٹ ہائوس اور گلمپنگ پوڈز کو بھی آئوٹسورس کیا جا رہا ہے، کوٹلی ستیاں کے مقامات پر 16 گزیبوز لگائے گئے ہیں، لوگوں کی رہنمائی کے لیے 116 سائن بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں، حسان خاور نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں کیمپنگ گالاز کا شیڈول بھی اپریل تک فائنل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی ایگلوز اور کیمپس میں لوگوں کو بہترین سہولیات یقینی بنائے گا، حسان خاور نے کہا کہ کوٹلی ستیاں کا ماسٹر پلان جلد از جلد دیا جائے،  کوٹلی ستیاں میں مختلف پراجیکٹ کے لیے 20 کنال زمین کی حصولی کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے

مزیدخبریں