وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کے دورے کے کے موقع پر اپنے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے نام پر دل کے ایک بڑے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور اسی منصوبہ فتح محمد خان بزدار کاڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کا بھی باقاعدہ معائنہ کیا امید کی جارہی ہے کہ اس کے فیز ون کو آئندہ چند ماہ میں شروع کردیا جائے گا اس ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف ڈیرہ غازیخان راجن پور،تونسہ جیسے پسماندہ علاقوں کے مریض صحتیاب ہوسکیں گے بلکہ بلوچستان کے مریضوں کیلئے بھی یہ ہسپتال فائدہ مند ہوگا ۔سردار عثمان خان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور مشیر صحت حنیف خان پتافی کی خصوصی نگرانی سے ’’فتح محمد بزدار ہسپتال‘‘ اور’’ مدر اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال ‘‘کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ شہر میں 14پارک بھی بن چکے ہیں جن کی تعمیر ومرمت پر مشیر صحت حنیف خان پتافی کی خصوصی محنت بھی شامل ہے۔ سردار عثمان احمد خان بزدارنے کھیلوں کی ترقی میں بھی زبردست دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہوا ہے ابھی ایک ماہ قبل میر چاکر خان رند کے نام پر ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور ڈویثرنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان بلوچ نے ایک خوب صورت یوتھ فیسٹول مقابلے منعقد کرائے جبکہ تونسہ شریف کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملکی لیول کے دیسی کشتیوں کے مقابلے منعقد کرائے گئے ۔ تونسہ میں شاہ سلیمان تونسوی کے نام پر ایک بہت بڑا تاریخی اسٹیڈیم بھی بنایا جاچکا ہے ۔اس طرح سے ڈیرہ غازیخان میں 13کروڑ کی لاگت سے آسٹرو ہاکی گرائونڈ بھی بن چکا ہے۔ ان تین سالوں کے دوران بارتھی،تونسہ اور ڈیرہ غازیخان میں اربوں کی لاگت سے سٹرکوں کی تعمیر ،بارتھی میں زرعی انقلاب اور مختلف سکولوں کی تعمیر جیسے ترقیاتی کام مکمل کیے۔ان سب منصوبہ جات کا گذشتہ روز تونسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے باقاعدہ افتتاح کردیا ہے ۔تونسہ اور ڈیرہ غازیخان کے یہ تاریخی منصوبہ جات ان کے دو بھائیوں سردار عمر خان بزدار اور سردار جعفر خان بزدار کی انتھک کوششوں سے مکمل ہوئے۔ آنے والے ضلعی میئر کے الیکشن میں سردا ر جعفر خان بزدار ایک مضبوط امیدار کی صور میں سامنے آرہے ہیں اس طرح سٹی میئر کے الیکشن میں حنیف پتافی کے چھوٹے بھائی محمد لطیف پتافی بھی ایک مضبوط امیدوار کی صور ت میں آچکے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نیسردا ر عثمان خان بزدار نے افتتاحی پروگرواموں کا آغاز ڈیرہ غازیخان کے سرکٹ ہائوس سے کیا جہاں پر انھوں نے
شرکا ء سے سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے اپنے مختصر خطاب میں نہ صرف ڈیرہ غازیخان کی تاریخ بیان کی بلکہ سردار عثمان خان بزدار کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ذکر بھی کیا ۔ اسی دوران راقم الحروف اور مشیر صحت حنیف خان پتافی ،ایم پی اے سردار جاوید اختر خان لنڈ کی توجہ دلانے پر انھوں نے ڈیرہ غازیخان سے بند کی جانے والی دو ٹرینیں چلتن ایکسپریس اور خوشحال خٹک ایکسپریس کو دوبارہ چلانے کا اعلان کیا اورڈی جی خان ائیر پورٹ کو بھی دوبارہ چالو کرنے کا عندیہ دیا۔اس موقع پر سردار عثمان احمد خان بزدار نے مقامی صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔ دوسرے روز انھوں نے اپنے تونسہ کے دورہ کا آغاز کیا ۔سردار عثمان خان بزدار کا یہ تین روزہ دورہ ڈیرہ غازیخان کی ضلعی انتظامیہ کیلئے بھی ایک بڑا چیلنج تھا لیکن مختصر عرصہ میں کمشنر لیاقت چٹھہ ،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید خان لاشاری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلمپنٹ وسیم احمد خان جتوئیو دیگر افسران نے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں خوب صورت پنڈال سجایا اور بہترین انتظامی امور سر انجام دئیے المختصروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تین روزہ دور ڈیرہ غازیخان ایک کامیاب اور بھرپوردورہ تھا ۔لیکن ضرورت اس امر کی ہے اب جو نئے ترقیاتی کام شروع ہورہے ہیں ان میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب ان تمام کاموں کی ہر ماہ رپورٹ لیا کریں تاکہ عوام کا پیسہ عوام کے فلاحی منصوبہ جات پر صحیح معنوں میں خرچ ہوسکے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ ڈیرہ غازیخان
Feb 09, 2022