سماجی فلاحی تنظیموں کے عہدیدار خراج تحسین کے حقدار ہیں: آمنہ عالم

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس آمنہ عالم ڈھلوں نے کہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل سماجی فلاح اداروں اور تنظیموں کے عہدیدار خراج تحسین کے حقدار ہیں جو عوام کی مشکلات کے تدارک کی خاطر اپنا کردار ادا کررہے ہیں جنہیں ہم ہر سطح پر سپوٹ فراہم کرنے سمیت سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال انکی ہر کاوش میں برابر کا شریک ہے انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی فلاحی اداروں کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری زاہد رفیق گجر، عبدالمجید نعیم، جمیلہ یونس جنجوعہ، سید علی معظم رضوی، حاجی عبدالرشید نجمی، آفس سپرنٹنڈنٹ نعیم سندھو، چوہدری مبشر ورک،  عارف انصاری، ڈاکٹر ابرار احمد و دیگر موجود تھے، مس آمنہ عالم ڈھلوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے تحت عوام کو ہر سطح پر بھرپور ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن