منگنی کی رسم میں ہوائی فائرنگ غل غپاڑہ کرنیوالے دو ملزم گرفتار

پتوکی (نمائندہ خصوصی) منگنی کی رسم میں ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کرنیوالے دو ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر پھولنگر کے اے ایس آئی طارق محمود کو مخبر نے اطلاع دی کہ شیر پور میں حیدر علی کی مہندی کی رسم میں عبدالحمید ، گلریز لیاقت سمیت دیگر ملزم ہوائی فائرنگ اور غل غپاڑہ کر رہے ہیں پولیس نے چھاپہ مارکر عبد الحمید ، گلریز لیاقت کو گرفتار کرلیا اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ حیدر علی سمیت 8 ملزم چار موٹر سائیکلیںچھوڑ کرفرار ہوگئے پولیس  نے مقدمات درج کرلئے۔

ای پیپر دی نیشن