شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق سٹی صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب اورمستحق طبقے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا کر انتخابی وعدوں کی تکمیل کی ہے جس کے تحت آج لاکھوں افراد کو ریلیف حاصل ہے، غریب عوام کی فلاح وبہبود حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کی خاطر وزیر اعظم عمران خان اور انکی کابینہ برسر پیکار ہے، حکومت کے اقدامات سے آج پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع بڑھے ہیں، حکومتی اقدامات کے باعث شفافیت اور میرٹ کی بالادستی عمل میں آئی ہے جس سے تمام امور موثر خطوط پر استوار ہوئے ہیں، انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں اور ان کے حواریوں نے کرپشن کی ہوشربا داستانیں رقم کیں مگر موجودہ حکومت کرپشن کے بیج کو منوں مٹی تلے دفن کرے گی۔