ڈینگی سے بچنے کیلئے گھروں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں:ڈاکٹر انعم فاطمہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا  جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ‘ ڈاکٹر صوفیہ بلال ‘  ایم ایس ہسپتال چوہدری فضل حسین ‘ ڈی ایم ایس ڈاکٹر زاہد جعفری ‘ ہیلتھ کے مختلف شعبوں سے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف  اور معززشہریوں نے شر کت کی اسسٹنٹ کمشنرصدر ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ڈینگی آگاہی پروگرام کے سلسلہ میں  منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے  احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو نے سے ہم نہ صرف اپنے ماحول کو صاف ستھرا  رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے آپ کو مچھروں کی افزائش سے بھی پاک کر سکتے ہیں۔  انہوںنے مزیدکہاکہ جب تک عوام الناس اس عمل میں حصہ نہ لیں گے تب تک اس  ڈینگی کی بیماری سے چھٹکارہ ممکن نہیں ۔ انہوںنے ہر فرد معاشرہ کو تاکید کہ وہ ڈینگی بیماری سے خود اور اپنے بچوں کو بچانے کے لئے اپنے گھروں اورارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری فضل حسین نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر  ہمارے معاشرے کے لئے بہت ضروری ہیں ہم اپنے گھروں اور دفاتر میں ڈینگی کے لاروا کی پہچان کریں اور اسے تلف کریں تاکہ اپنے آپ کو بھی مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل انٹامولوجسٹ ڈاکٹر خالد انجم نے کہا کہ ڈینگی کی بیماری ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے پھیلتی ہے اگر ہم مچھر کو اپنے بدن پر کاٹنے سے روک لیں توہم اسی بیماری سے بچ سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن