گکھڑمنڈی(نامہ نگار) گزشتہ شام مسلم ٹائون راہوالی میں جدہ خالص سٹور کے مالک سے دو ڈاکوئوں نے 30ہزار روپے چھینے اور فرار ہورہے تھے کہ تھانہ کینٹ کے سیکیورٹی آفیسر ساجد کھرل نے پتہ چلنے پران کا تعاقب کیا اورجی ٹی روڈ پر قابو کرلیا۔ڈاکوئوںکے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں انہوں نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سیکیورٹی آفیسر پر فائرنگ بھی کی لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے پولیس کا خیال ہے کہ راہوالی اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے اندھیرنگری مچانے والے ان ڈاکوئوں کے ہی گروہ ہیں تاہم تفتیش کے بعد اس گروہ کے دیگر ساتھیوںکا بھی سراغ لگا لیا جائے گا۔