نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کا تنظیم سازی کے لئے اجلاس عنایت پیلس میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگی راہنماء چوہدری اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے خصوصی شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء قوم کا مستقبل ہیں اور ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تحریک پاکستان ہو یا تعمیر پاکستان کی تحریک ایم ایس ایف نے ہمیشہ مسلم لیگی قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں انہوں نے پاکستان کو قرض اور عوام کو بے روزگاری، معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسا دیا ۔ اس سے چھٹکارے کے لئے ایم ایس ایف ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی اجلاس سے ایم ایس ایف تحصیل نوشہرہ ورکاں کے صدر حسیب عارف سرائ، جنرل سیکرٹری رضوان ملہی اور نائب صدر رائے زیب کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طلباء کے حقوق کے تحفظ اور قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ ''ووٹ کو عزت دو'' کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔