حلقہ بندیاں حب کے عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے:روشن جتوئی

لسبیلہ(نمائندہ خصوصی)نیشنل پارٹی تحصیل حب کے جنرل باڈی کا اجلاس زیر صدارت تحصیل صدر روشن علی جتوئی منعقد ہوا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر رجب علی رند نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ حلقہ بندیوں پر تحفظ کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ حلقہ بندیاں انتہائی ناقص اور حب کے عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے لائی گئی کہ الیکشن کمیشن نے علاقے کے کسی منتخب نمائندوں سے مشورہ نہیں کیابلکہ حکومت اور الیکشن کمیشن حب نے گٹھ جوڑ کرکے حب کے عوام کے ساتھ نا انصافی کی۔ اجلاس میں طے پایاکہ الیکشن کمیشن خضدار میں اپیل دائر کی جائیگی اور اسکے علاوہ سخت احتجاج کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن آفیسر حب پر ہوگی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا نیشنل پارٹی ہر وارڈ میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی۔ اجلاس میں نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی وزیر خان رند، سنٹرل کمیٹی ممبر نظام الدین رند، صوبائی نائب صدر خوشید علی رند،نیشنل پارٹی لسبیلہ کے رابطہ سیکرٹری صوفی محمد مٹھل،تحصیل حب سے نائب صدر مجاہد رند سمیت دیگر پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن