وزیر اعظم توجہ فرمائیں

مکرمی! میرے کرائے دار جوہر ٹائون لاہور میں پچھلے دس سال سے میرے گھر پر قبضہ نہیں چھوڑ رہے۔ میں نے وسائل ہوتے ہوئے بھی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، مہنگے وکلاء کی فیسیں ادا کیں، مگر پچھلے دس سال سے کورٹ کچہریوں کے چکر لگا رہا ہوں۔ جب کہ میرے کرائے دار نہ تو کرایہ ادا کر رہے ہیں اورنہ ہی مکان خالی کر رہے ہیں۔ یہ میری ایک کی مثال نہیں سمندر پار محنت مزدوری کرنے والا ہر دوسرا پاکستانی اپنے ملک میں مروجہ عدالتی نظام اور لینڈ مافیا کے جبر کا شکار ہے۔ نئے پاکستان کے داعی وزیر اعظم عمران خاں سے درخواست ہے کہ میرا مکان واگزار کرانے کے لیے متعلقہ انتظامی مشینری کو ضروری احکام صادر کریں۔(مطلوب وڑائچ، کالم نگار نوائے وقت) 

ای پیپر دی نیشن