اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں طالبعلموں کو ڈاکو سمجھ کر پولیس نے فائرنگ کر دی، ایک طالبعلم زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے گیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے پہلے ڈاکو قرار دینے کی کوشش کی۔ زخمی طالبعلم کی والدہ کا کہنا ہے میرا بیٹا حذیفہ رحمان ٹیوشن کے بعد دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ پولیس اہلکاروں کا موقف ہے موٹر سائیکل سواروں پر نہ رکنے پر فائرنگ کی۔