حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) ہرحال میں اپنے حقوق کے لیے اسلام آباد پارلیمینٹ کے سامنے 10 فروری کو دھرنا دیا جاے گا۔اس بات کا فیصلہ سرکاری ملازمین کی تنظیمات پر مشتمل اگیگا ضلع حافظ آباد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو زیر صدارت امان اللہ خان چھینہ منعقد ہوا۔اجلاس میں ایپکا کے صدر نصراللہ ہنجرا،ملک شفیق۔عمران مدنی۔صہیب امان۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سکندر حیات۔اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرر اشتیاق نذیر اشرف مہر،بلال حسین،نسیم رہاڑ،ممتاز قریشی،امان اللہ ہجرا،اور چیئرمین ریاض تارڑ نے ہر سکول سے الگ الگ قافلے لیجانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔مہنگائی کے تناسب کے لحاظ سے تنخواہوںکو بڑھایا جائے ۔الاؤنس ضم کیے جائیں ٹائم سکیل کا نوٹیفکیشن کیا جاے۔ورنہ دما دم مست قلندر ہو گااور اسلام آباد کی پہاڑیاں بھی گونج گونج کر بولیں گی۔
اپنے حقوق کیلئے ہرحال میں پارلیمینٹ کے سامنے دھرنا دیں گے: امان اللہ خان
Feb 09, 2022