شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اکبر علی پنوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اب مسلم لیگ ہی پاکستان کو مسائل اور بحرانوںکی دلدل سے نکال کر عوامی ترقی اور خوشحالی کیساتھ ساتھ اس کی خودمختاری کو یقینی بنائیگی ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ کے ساتھ ہے شیخوپورہ کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے ماضی کے ادوارمیں عوام کے معیار زندگی کی بلندی، ترقی، خوشحالی کیساتھ ساتھ شیخوپورہ شہر کو پنجاب کا ماڈل اور خوبصورت شہر بنانے کیلئے جو ترقیاتی ویژن دیا ہے آج بھی عوام اس کی معترف ہے۔