بلاول کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ عوام دوستی کا ثبوت ہے:سعد الرحمن خان

Feb 09, 2022

جھبراں (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، ملکی عوام کی مشکلات اور مسائل میں دن بدن ہونیوالااضافہ ہونا حکومت کی نااہلی،ناکامی اور ناتجربہ کاری کا منہ بولتاثبوت ہے حکومت کیخلاف لانگ مارچ کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کی عوام دوستی اور جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے جس میں پیپلز پارٹی شیخوپورہ بھرپور شرکت کرے گی جس کیلئے جیالے پر عزم اور تیار ہیں، پاکستان کی معیشت بدحالی اور تنزلی کا شکار ہے۔

مزیدخبریں