مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ،3 شہید

Feb 09, 2022

مغربی کنارہ (نوائے وقت رپورٹ) فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق تینوں فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔ متعدد فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ فلسطینی اپنے مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مزیدخبریں