خصوصی اقتصادی زون رشکئی  پچاس ہزار سے زائد لوگوں  کو روزگار ملے گا: سرمایہ کاری بورڈ

 اسلام آباد (اے پی پی):چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت خصوصی اقتصادی زون رشکئی سے ابتدائی مرحلے میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق خیبرپی کے ضلع نوشہرہ میں واقع رشکئی اقتصادی زون پر کام تیزی سے جاری ہے۔جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن