لاہور(بزنس رپورٹر)سائبان گروپ کی ذیلی کمپنی انووا: ایگر ی سلو شنز کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں سالانہ سیلز کانفرنس 2022ء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے فرنچائزز، ڈیلرز اور انووا ایگری سلوشنز کے تما م سیلز فورس نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سائبان گروپ محمد اعظم چیمہ نے پاکستان کی زرعی ترقی کی موجود ہ صورتحال ، درپیش مسائل اور ان کے حل کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شمشیر حسین نے انووا: ایگری سلوشنز کے فرنچائز زاو ر ڈیلر ز کے بھر پور اعتماد اور بھروسے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیااور سیلز ٹیم کی دن رات کی انتھک کاوشوں کو بھی سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میاں خالد محمود تھے۔ انہوں نے سائبان گروپ کی زراعت سے متعلق کاوشوں سہرایا اور پنجاب حکومت کی طرف سے کسانوں کو دی جانیوالی سبسڈی پر ڈیلرز کو آگاہ کیا۔جنرل مینیجر انووا:ا یگری سلوشنز تنویر ارشد نے اپنی ٹیم کی کارگردگی اور سالِ رواں کے ٹارگٹس اور ان کو حصول کی پلاننگ کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ نے جدید تحقیق و ترقی سے لیس کمپنی کی نئی پراڈکٹس کے حوالے سے حاضرین خصوصاََ دور دراز سے تعلق رکھنے والے ڈیلرز کو آگاہی دی۔ سالانہ سیلز کانفرنس میں سیلز ٹیم اورٹاپ پرفارمنگ ڈیلرز کی کارگردگی کی بنیاد پر اعزازات ،شیلڈ زاور کیش انعامات سے نوازا گیا۔