پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کو پاکستان کی برآمدات میں 45.63 فیصد جبکہ بنگلہ دیش سے درآمدات میں 38.98 فیصدکی نموہوئی ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کوپاکستانی برآمدات کاحجم 399.40 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45.63 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بنگلہ دیش کوبرآمدات سے ملک کو274.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2021ء میں بنگلہ دیش کو616.10 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنگلہ دیش کو درآمدات میں 38.98 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکردسمبرتک کی مدت میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 50.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 36.45 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2021ء میں بنگلہ دیش سے درآمدات کاحجم 76.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن