ناظم جوکھیوقتل کیس،عدالت کامقدمہ انسدادِ دہشتگردی کورٹ منتقل کرنے کا حکم 

Feb 09, 2022

کراچی(این این آئی)ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔منگل کوملیر کورٹ میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ  ملیر نے مدعی مقدمہ کی دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس چالان پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ناظم جوکھیو قتل کیس کے چالان سے متعلق تحریری فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ عدالت سمجھتی ہے کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلنا چاہئے۔ یہ بات ریکارڈ پر آئی کہ مقتول اور ملزمان کے درمیان کوئی رنجش یا دشمنی نہیں تھی،ملزمان کے اقدام کا مقصد عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا اور خوف پھیلانا تھا۔تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ ماڈل کرمنل کورٹ نے بھی مقدمے کو دہشت گردی کے زمرے میں قرار دیا تھا، ماڈل کرمنل کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت اسی بنیاد پر خارج کی تھی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو انسداد دہشت گردی منتظم عدالت سے رجوع کرنے حکم دیا ہے اور کہا  کہ مقدمے کا چالان اور پولیس فائل انسداد دہشت گردی عدالت میں  پیش کی جائے۔مدعی مقدمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے سات ملزمان کو فہرست سے خارج کرنا بدنیتی ہے، مدعی اور ناظم جوکھیو کی بیوہ نے ضابطہ فوجداری کی سیکشن 161 کے تحت ریکارڈ کروائے گئے ۔
ناظم جوکھیو کیس

مزیدخبریں