اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ کئی سال سے بھارتی معیشت کے گرتے ہوئے رحجان سے نام نہاد ’’شائننگ انڈیا‘‘کی اصل حقیقت کا پردہ چاک ہوچکا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کیسے چمکنے کا دعوی کر سکتا ہے؟ جب اس کے کروڑوں لوگوں کو جو دنیا کی کل غریب آبادی کا ایک تہائی ہیں، انتہائی غربت کا سامناہے۔ پورے بھارت میں گندگی اور کوڑا کرکٹ پھیلا ہوا ہے کیونکہ بیت الخلا تک رسائی سے محروم لوگوں کی تعدادملک میں سب سے زیادہ ہے جو چمکتے بھارت کے دعوئوں کی نفی کرتی ہے۔ دوسری طرف مودی معاشی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دے کر ان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شائننگ انڈیا
دنیا کی ایک تہائی غریب آبادی کامسکن بھارت ’’شائننگ انڈیا ‘‘کے دعوئوں کی قلعی کھل گئی
Feb 09, 2022