واٹس ایپ نےصارفین کے لیے میسج کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں زبردست سہولت فراہم کردی

 پیغام رسانی کی دنیا کی سب سے بڑی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کیلئے آئے روز نئے نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے اور اب صارفین کے لیے میسج کے ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں زبردست سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نئی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس کے تحت میسج ڈیلیٹ کرنے کی مہلت 2 دن 12 گھنٹے یا 36 گھنٹے ہوجائے گی اور کمپنی میسجز ڈیلیٹ کرنے کے لیے وقت کا دورانیہ بڑھا رہی ہے۔قبل ازیں واٹس ایپ میں غلطی سے کوئی میسج کردیا جائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے لیے مذکورہ فیچر موجود ہے لیکن صارفین کو اپنا پیغام ایک گھنٹے 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر سب کے لیے ڈیلیٹ کا آپشن نہیں آتا تاہم اب صارفین کو اہم ریلیف ملا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ سہولت فی الحال واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین کے لیے ہے اور ایپلی کیشن کے تمام صارفین کے لیے یہ آپشن کب آئے گا یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔قبل ازیں یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ کمپنی پیغام ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 دن تک کی مہلت بھی دے سکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا بلکہ اب 2 دن 12 گھنٹے کا دورانیہ ہے۔واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 2017 میں میسج ڈیلیٹ کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا، بعد ازاں مرحلہ وار وقت کو بڑھایا گیا اور اب یہ دورانیہ مذکورہ حد تک ہے۔

ای پیپر دی نیشن