علی پور،علی والی (نامہ نگار)نوائے وقت میں خبر کی اشاعت، نجی ٹارچر سیل میںزیر حراست شخص نا معلوم مقدمہ میں نامزد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی دریائی چوکی نجی ٹارچر سیل میں فراز کو سات روز قبل پولیس تھانہ صدر علی پور کے کانسٹیبلان نے روکا اور تھانہ صدر علی پور لے گئے بعد ازاں ڈیل نہ ہونے پر ٹارچر سیل چوکی مڈوالا منتقل کردیا نوائے وقت میں خبر کی اشاعت پر پولیس کے اندرونی ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر زیر حراست فراز کوچوکی انچارج نے پرانے مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کی جگہ نامزد کر دیاہے۔علی پور کے عوامی حلقوں اظہار حسین خان ،عمران خان ،سہیل نواز خان نے آر پی او ڈی جی خان سے ناحق گرفتار شخص کی فوری رہائی اور غفلت کے مرتکب ا ہلکاروں کے خلاف کارروائی اور تبادلے کا مطالبہ کیاہے۔ رابطہ پر چوکی مڈوالا تفتیشی نے کہا ہے کہ افسران کے حکم پر نامعلوم مقدمہ میں نامزد کر دیا ہے۔
نجی ٹارچر سیل