احسان پور(نمائندہ نوائے وقت)سردار گڑھ کی رہائشی سویرا نے مرضی سے اسد الطاف نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے تاہم سردار میر ساجد حمید دشتی نے پنچائیت بلا کر سویر اور اسکے شوہر اسد الطاف کوکالا کالی ا قرار دے دیا۔ اب سردار میر ساجد حمید کی مبینہ ملی بھگت سے سویراکے ورثاء مختار احمد ،آفتاب احمد، بھٹو اور اسکے ماموں جوڑے کو قتل کرنے کے در پہ ہیں ،سویرا کا مزید کہنا تھا کہ سردار ساجد نے میرے ورثاء پر دباو ڈالا ہوا ہے وہ مجھے میرے شوہر اسد سے چھین کر اسے دیں اور وہ مجھے شہر بدل کرنے کی خاطر کسی کے ہاتھ بیچ دیئے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم ڈی پی او رحیم یار خان علی ضیاء کو بھی نقص امن کی درخواست گزاری تاہم اس پر ملزمان کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کارواء عمل میں نہیں لائی گئی۔
کالا کالی