کوئی جان نقصان ہوا ، لگنے والی آگ پرقابوپا لیا گیا
ابوظہبی کی حمدان سٹریٹ میں ایک عمارت کی بالائی منزل میں گیس سیلنڈر دھماکا ہوا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت کی بالائی منزل میں دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ ابوظہبی سول ڈیفنس نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں نے عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔سول ڈیفنس کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر عمارت کو خالی کرا لیا گیا اور صورتحال پر قابو پالیا گیا۔