فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال کر اورنج لسٹ میں ڈال دیا‘ سفری پابندیوں میں نرمی

Feb 09, 2022 | 11:57

ویب ڈیسک

اب گرین پاسپورٹ رکھنے والے تمام شہریوں کو فرانس پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی نوبت پیش نہیں آئے گی 

فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا اور سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ پاکستان میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورنج لسٹ میں ڈال دیا ہے جس کے تحت پاکستانیوں کے لیے سفری پابندیوں میں بھی نرمی کردی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے متعلق سفری پابندیوں کی فہرست فرانس کے وزارت خارجہ کی جانب سے تیار کی گئی ہے اور اس حوالے سے ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کا نام شامل نہیں تھا۔فرانس کے وزارت خارجہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے اور اب گرین پاسپورٹ رکھنے والے تمام شہریوں کو فرانس پہنچنے کے بعد قرنطینہ کرنے کی نوبت پیش نہیں آئے گی بلکہ وہ ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں