سعودی شہری کا امریکامیں بیٹے کی مہمان نوازی پر امریکیوں کے لیے اونٹوں کا تحفہ

Feb 09, 2022 | 15:12

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے ایک شہری نے امریکا میں اپنے بیٹے کی میزبانی کے احسان کا منفرد انداز میں بدلہ چکایا ہے اور انھوں نے امریکی میزبانوں کو دو اونٹ تحفے میں دئیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس شہری کی سعودی عرب میں آنے والے امریکیوں کو اونٹ تحفے میں دینے کی ویڈیو ٹویٹر پر وائرل ہوئی ۔اس میں انھوں نے اپنے بیٹے سعودی ٹریول بلاگرثواب السوبائی کے ساتھ مہربانی سے پیش آنے پر امریکی خاندان کا شکریہ ادا کیا ۔السبائی کئی سال تک امریکا میں مقیم رہے ہیں،انھوں نے وہاں تعلیم حاصل کی اور کام کا تجربہ حاصل کیا۔انھوں نے ٹویٹر پرجو ویڈیو پوسٹ کی ،اس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ امریکی خاندان اپنے ملک میں قیام کے دوران میں بہت مہمان نوازرہا تھا۔ویڈیو میں السبائی کے والد کو امریکی مہمانوں کا پرجوش اندازمیں خیرمقدم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ان میں سے ایک کی سعید فریٹس کے نام سے شناخت کی گئی ۔ویڈیو میں السبائی کے والد نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کی بہترین طریقے سے امریکامیں میزبانی پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سعودی بزرگ نے اونٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑی محبت سے ان کی پرورش کرتے ہیں۔ہمارے دلوں اورسعودی عرب کی بادشاہت میں سب سے قیمتی چیز اونٹ ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم آپ کویہ اونٹ سعودی عرب کی طرف سے تحفے میں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اونٹ کو سعودی عرب کا سب سے قیمتی تحفہ اورسعودی یا عرب ثقافت میں سب سے قابل احترام اشارہ سمجھا جاتا ہے۔سیاحت کی ویب سائٹ وزٹ سعودی کے مطابق اونٹ سعودی عرب کا قومی جانور ہے اور جزیرہ نما عرب کا رہنے والا ہے۔اس کی سعودیوں کے ساتھ آنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔اونٹ کو اکثرصحراکاجہازاورعطا اللہ (خدا کا تحفہ)سمجھا جاتا ہے۔اونٹ سعودی ثقافتی ورثے کا ایک بہت اہم حصہ ہیں کیونکہ وہ دنیا میں کاروں کے متعارف ہونے سے پہلے عرب زندگی کا لازمی حصہ ہوا کرتے تھے۔ صدیوں تک اونٹ بدوی عربوں کو زندگی کی بہت سی بنیادی ضروریات مثلا نقل وحمل، دودھ، خوراک اور کپڑے مہیا کرتے تھے۔یہ انتہائی وسائل کا حامل مویشی بہت بیش قیمت ہوتا ہے اوراچھی نسل کے اونٹ کی قیمت اکثر 55,000 ڈالر سے ایک کروڑڈالر تک ہوتی ہے۔

مزیدخبریں