نئی دہلی ‘سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال صدیقی اور محبوبہ مفتی سمیت 4بے گناہ کشمیریوں کو سرینگر میں گرفتار کر لیاگیا۔ بلال صدیقی، سماجی کارکن عمر عادل ڈار اور ایک دکاندار سالک معراج کو سرینگر کے علاقے نوگام میں ان کی دکان اور گھروں سے گرفتار کیا۔پولیس نے ان کی غیر قانونی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیا اور ان کے کاروبار کی رقم ضبط کرلی۔دوسری جانب نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پانے والے کشمیری رہنما میں افضل گورو کی برسی پر جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جبکہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی شہید کشمیر مقبول بٹ کی برسی پر 11 فروری بروزہفتہ بھی مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلم اکثریتی خطے جموں و کشمیرمیں جاری شہریوں کی زمین سے جبری بے دخلی اورتعمیرات کی مسماری مہم کو انسانی حقوق کی ظالمانہ خلاف ورزیوں میں ایک اوراضافہ قرار دیتے ہوئے اس مہم کو فوری روکنے اورمتاثرہ افراد کو معاوضہ د ینے کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے غریب کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے بلڈوزر استعمال کرکے کشمیر کو افغانستان میں تبدیل کردیا ہے ۔ افغانستان جنگوں اور بڑے پیمانے پر بم دھماکوں سے تباہ ہو چکا ہے۔
قا بض بھارتی فوج کا سرچ آپریشن : حریت رہنما ، محبوبہ مفتی سمیت 4کشمیری گرفتار
Feb 09, 2023