افغا نستان ، ڈالر کی سمگنگ پر سخت سزلئیں ، پاکستان میں 3روپے سستا 


کابل‘ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان میں ڈالر کی سمگلنگ پر سخت سزاؤں کے اعلان کے بعد پاکستان میں امریکی کرنسی کی قدر 3 روپے کم ہو گئی۔ دوسری طرف سونے کا نرخ دو ہزار روپے تولہ گر گیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکومت نے افغانستان میں ڈالرز کی سمگلنگ سے متعلق خبروں کے بعد کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا جس کے تحت زرمبادلہ کو بغیر اجازت ملک میں لانے پر پابندی ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالرز افغانستان سمگل کیے جارہے ہیں۔ طالبان حکومت نے کہا افغانستان میں بغیر کوئی مضبوط وجہ بتائے ڈالرز لانے پر پابندی ہوگی اور ساتھ ڈالرز کی تعداد بھی بتانا لازمی ہوگی۔ طالبان کی جانب سے جاری کرنسی آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ زمینی راستوں سے زیادہ سے زیادہ 500 ڈالر لانے کی اجازت ہوگی۔ 10 لاکھ ڈالر سمگلنگ کی سزا ایک سال قید اور ایک لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگا۔ ایک لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی سزا ایک ماہ کی قید ہوگی جبکہ اس سے کم مالیت کے ڈالرز سمگل کرنے پر 10 دن جیل میں اسیری کاٹنا ہوں گے۔ ملکی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی سے 277 پر فروخت ہوا۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 2 روپے 95 پیسے کم ہوا۔ ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بھی بڑی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 98 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام سونا 1715 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 1880 ڈالر فی اونس ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...