لاہور(سپورٹس ڈیسک) ترکی میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں گول کیپر احمد ترک اسلان فٹبالرز جاں بحق ہوگئے۔احمد ترک اسلان کے کلب نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے میں احمد چل بسے۔گول کیپر کی یاد میں کہا گیا ہے کہ، احمد، ہم تمھیں نہیں بھولیں گے۔ امدادی کاموں کے دوران ضلع مالاتیا میں مالاتیا میٹرو پولیٹن بلدیہ سپورٹس کے 2قومی والی بال کھلاڑیوںمہمت جان آعرباش اورامین جان قوجا باش کو مردہ حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ مالاتیا میٹروپولیٹن بلدیہ سپورٹس کی والی بال ٹیم کے قیام کا ہوٹل بھی زلزلے میں زمین بوس ہو گیا تھا۔