جعلی ڈگری پر بر طرف پی آئی اے 840ایوی ایشن کے  650ملازمین بحال کریں 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے جعلی ڈگری پر برطرف پی آئی اے کے ملازمین کی بحالی کی ہدایت کر دی۔ قادر مندوخیل کی سربراہی میں پی آئی اے کے ملازمین سے متعلق قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی  کے اجلاس میں جعلی ڈگری پر برطرف 840 ملازمین کو گزشتہ مراعات دینے کی بھی ہدایت کی اور ڈی جی سول ایوی ایشن کو جعلی ڈگری ملازمین کے خلاف درج مقدمات بھی ختم کرنے کا حکم دیا۔ کمیٹی  نے 2009ء سے اب تک جعلی ڈگری پر برطرف ملازمین کو بحال کرنے کی ہدایت کی۔ خصوصی کمیٹی نے سول ایوی ایشن کے 650نکالے گئے ملازمین کو بھی ملازمت پر بحال کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی ای او پی آئی اے، ڈی جی سول ایوی ایشن اور سیکرٹری ایوی ایشن کو ملازمت سے فارغ کرنے کی بھی سفارش کی۔ تینوں افسروں کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ مراسلے میں قادر مندو خیل کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو 21 جنوری کے حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن