قو نصل جزل کی ملا قات ، سموگ پر قا بو پانے لیلئے ٹیکنا لو جی سے استفا دہ کرنا چا ہتے ہیں : محسن نقوی 


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گزشتہ روز  وزیراعلیٰ آفس میں چین کے قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren  ) نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے خصوصاً سموگ پر قابو پانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور سی پیک کے منصوبوں پر بھی  بات چیت ہوئی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مشکل کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔ چین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سموگ پر قابو پایا ہے۔ ایئر پیوریفائیڈ ٹاورز کی چینی ٹیکنالوجی سموگ کے حوالے سے سود مند ثابت ہوئی ہے۔پنجاب خصوصاً لاہور میں سموگ پر قابو پانے کیلئے چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے چین کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین  نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ چین میرے دل کے بہت قریب ہے، انشاء اللہ پہلی فرصت میں ہی چین جاؤں گا۔ نگران وزیراعلی کی ہدایت پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں کسان نمائندوں کے اجلاسں کی صدارت کی اور ان کے مسائل سنے۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی شاہ، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ڈاکٹر حسن چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈائر یکٹر ایگری کلچر شاہد بخاری و راولپنڈی ضلع کی تمام تحصیلوں سے کسان نمائندگان جبکہ ضلع اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ کے کسانوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہا کہ نگران حکومت کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیڈ کارپوریشن کے سب آفسز راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں قائم کئے جانے چاہئیں اور کسانوں کو بیج کی فراہمی اور زرعی اجناس کی فروخت میں ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کاشتکار کو اسکی محنت کا بھرپور صلہ ملنا چاہیے اور کسانوں کو یونین کونسل کی سطح پر سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔بعد ازاں نگران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے علامہ اقبال پارک اور حیدری چوک راولپنڈی میں قائم سستا آٹا سیل پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹا کے تھیلوں کے معیار اور وزن کی بھی چیکنگ کی۔ محسن نقوی کی ہدایت پر ٹاسک فورس برائے زراعت تشکیل دے دی گئی ہے۔ ٹاسک فورس زرعی پیداوار وپیداواری صلاحیت بڑھانے اور زرعی اجناس کی مارکیٹ تک آسان رسائی کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی۔ محسن نقوی ٹاسک فورس برائے زراعت کے چیئرمین ہوں گے جبکہ صوبائی وزیر صنعت، چیف سیکرٹری پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، تمام متعلقہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کے سر براہان،گوہر اعجاز، سید یاور علی، ذکاء  اشرف، فواد مختار ٹاسک فورس کے ممبران ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ  نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے قابل عمل پلان دے گی۔ زرعی اجناس کی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے اور زرعی ریسرچ کو فروغ دیا جائے گا۔ محسن نقوی نے شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  انہوں  نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ محسن نقوی کے نوٹس پر حافظ آباد میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے ملزم رکشہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا ملزم قانون کے تحت سخت سزا کا مستحق ہے۔ ملزم کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...