لاہور(نیوز رپورٹر)بیدیاں روڈ پر واقع ایک گاؤں روڑا نوالہ میں عطائی سرگرم ہیںجو کہ آنے والے مریضوں کو غیر معیاری ادویات دیتے ہیں اور بڑے ہسپتالوں یا سپیشلسٹ ڈاکٹروں کے پاس جانے سے روکتے ہیں۔کھلی ادویات کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں کو جاری ہونے والی ادویات پر Not for sale یا Physician Sample لکھا ہوتا ہے مریضوں کو مہنگے داموں بیچی جاتی ہیں۔اہل علاقہ کی شکایت پر ہیلتھ کیئر کمشن کا عملہ جب پہنچا تو یہ عطائی کلینک بند کر کے بھاگ چکے تھے۔ ہیلتھ کیئر کمشن کے عملے نے کلینک کو سیل کر دیا۔عطائی شام کے اوقات میں کلینک کھولتے ہیں اور سادہ لوگوں کو علاج کی غرض سے لوٹتے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عطائیوںکو کوئی پوچھنے والا نہیں جو ایک بیماری کے ساتھ آئے مریض کو کئی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔ مکینوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔