لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر عبدالشکور زلزلہ متاثرین کی دادرسی اور امداد کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ترکیہ پہنچ چکے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن نے ترکیہ اور شام کے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 7 ہزار پکے پکائے گرم کھانے، 500 کمبل، 500 گدے اور 50 خیمے جبکہ شام میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے 9 ہزار پکے پکائے گرم کھانے، 1000 کمبل اور 50 خیمے فراہم کیے جائیں گے۔
امدادی سامان کے ساتھ ساتھ پاکستان سے الخدمت رضاکار اورمیڈیکل ٹیمیں بھی روانہ کی جا رہی ہیں۔ پاکستان میں جب کبھی ضرورت محسوس ہوئی تو ترکیہ کے بہن بھائیوں نے دل کھول کر مدد کی اب ہمارا بھی فرض بنتا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں انکا ساتھ دیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں ترک سفارت خانے، ترک رفاعی ادارے 'ٹیکا' اور ترک ریڈ کریسنٹ سے رابطے میں ہیاور جذبہ خیر سگالی کے طور پر زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔ الخدمت اور پیما کی ڈاکٹرز کی ٹیمیں ادویات کے ساتھ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں موجود اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔
عبدالشکور زلزلہ متاثرین کی دادرسی کیلئے ٹیم کے ہمراہ ترکیہ پہنچ گئے
`
Feb 09, 2023