ڈاکٹرجاویداکرم کابرن یونٹ ، پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ 


لاہور (نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ملتان میں برن یونٹ اور پرویزالٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب، سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سیدواجدعلی شاہ،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر سردار ظفر الفرید، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ودیگر افسران موجودتھے۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے نشترمیڈیکل یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران سے ملاقات بھی کی اور خیالات کا اظہارکیا۔ نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سول سیکرٹریٹ صحت میں انسٹی ٹیوٹ آف آفتھامولوجی اینڈالائیڈویڑن سائنسزکا افتتاح بھی کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہاکہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبہ بھرکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔نگران حکومت صوبہ میں صاف،شفاف اور محفوظ انتخابات کروانے کی ذمہ دارہے۔نشترمیڈیکل یونیورسٹی سے گریجوایٹ ہونے کا اعزازحاصل ہے۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ماڈل فارمیسی قائم کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...