یو نیور سٹی آف ویٹرنری :  2 روزہ  بین الاقوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب

Feb 09, 2023


لاہور (سٹاف رپورٹر)یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام لا ہور کے مقا می ہو ٹل میں منعقدہ  2 روزہ بین الا قوا می فشریز اینڈ ایکو ا کلچر کانفرنس اینڈ ایکسپو 2023کی افتتا حی تقریب میں شر کت کی۔ تقریب میں پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے مہما ن خصو صی کے فرا ئض سر انجام دئیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈاکٹر سکندر حیات، پرو فیسر ڈاکٹر نعیم خان، پروفیسر ڈاکٹرنور خان کے علا وہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے پرو فیشنلز، فش فارمرز، اسا تذہ و طلبہ ،مچھلی فیڈ انڈسٹری سے نما ئند گان، تحقیق کاروں اور فشر ی ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سے آ فیشلز نے بڑ ی تعداد میںشرکت کی۔

مزیدخبریں