نون لیگ نے سیاسی اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا:ڈاکٹر سیمی بخاری 

Feb 09, 2023


لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا ہے کہ نون لیگ نے سیاسی اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے۔ ال شریف شکست کے خوف سے الیکشن کروانے سے بھاگ رہی ہے۔ نون لیگ نے انتقامی کارروائیاں کرنے کی تمام حدیں کراس کر لی ہیں۔ نون لیگ 90 کی دہائی کی گھٹیا سیاست کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔ نون لیگی ٹولہ 30 سالوں سے ملک کو لوٹ رہا ہے۔

 عوام کی حالت ابتر ہو چکی ہے مہنگائی نے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

مزیدخبریں