لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت مثبت رہے گی اور ہم اس بات کی بھی امید رکھتے ہیں کہ آئی ایم ایف پاکستان کے سیلاب متاثرین کوبھی تحفظ دلائے گی۔