لاہور(سپیشل رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ جنرل سرجری کے زیر اہتمام سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کی 5 سالہ شاندار خدمات پر تقریب کا اہتمام۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل اور سابقہ وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان تھے۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر عائشہ شوکت، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر مستحسن بشیر، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد، ایم ایس میو ڈاکٹر منیر احمد ملک،طلبہ و طالبات، نرسنگ سٹاف اور پیرا میڈیکس سٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈین آلائیڈ ہیلتھ سائنسز اور چیئرمین شعبہ سرجری پروفیسر سید اصغر نقی نے سرجیکل ٹاور کی 5 سالہ خدمات پر روشنی ڈالی۔
سرجیکل ٹاور میو ہسپتال کی 5 سالہ شاندار خدمات پر تقریب
Feb 09, 2023