لاہور(سپورٹس رپورٹر)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ فٹنس پر کام کررہا ہوں،امید ہے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہوں گا۔ لڑکی اگر چاہت کا اظہار کرتی ہے تو کیا کر سکتا ہوں۔بچپن سے کرکٹ کاشوق تھا۔والد مسجد لیجاتے ،میں کرکٹ کھیلنے پہنچ جاتا تھا۔ والد کرکٹ کو انگریز کا کھیل کہتے تھے۔لاہور منتقل ہو کر باقاعدہ تربیت پائی۔ جونیئر سطح پر کھیلنے کے بعد کارکردگی کی بنیاد پر فرسٹ کلاس کھیلی،پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقعہ ملا تو بہت خوشی ہوئی۔
انجری کے سبب چھ ماہ کیلئے کرکٹ سے دور ہوگیا تھا تو بہت بد دل ہوا، لیکن والدہ مرحومہ نے ہمت دلائی،میں نے ٹریننگ جاری رکھی اور بھرپور محنت کرکے قومی ٹیم میں منتخب ہوکر آسٹریلیا گیالیکن اس موقع پر والدہ کی رحلت کے دکھ کاسامنا کرنا پڑا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک ناقابلِ فراموش ہے۔افغانستان کیخلاف کامیابی میں کردار پر خوشی ہوئی تھی۔ وہ سیکھنے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ بڑا کرکٹر بننا چاہتا ہوں، اچھا انسان بنا تو خوشی ہوگی۔دباؤ کی صورت میں اللہ پر بھروسہ کرتا ہوں،اگر درست بائولنگ نہ تو ہر بیٹر خطرناک ہوتا ہے۔ ورک لوڈ کے حوالے سے فزیو نے انتظامیہ سے بات کی ہے،چاہتا ہوں کہ تینوں فارمیٹس میں کھیلوں۔ دنیا بھر میں مداحوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
کوئی لڑکی محبت کا اظہار کرے تو کیا کرسکتا ہوں: نسیم شاہ
Feb 09, 2023