کیلیفورنیا (نیٹ نیوز) برقی گاڑیوں کو بار بار چارج کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگ یہ گاڑیاں خریدنے سے اجتناب کر رہے ہیں لیکن ان لوگوں کی جھنجھٹ جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔ ایپٹرا موٹرز نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک گاڑی، ایپٹرا لانچ ایڈیشن، کا اعلان کیا ہے جو چارج کئے بغیر فی دن 64 کلو میٹر کے فاصلے تک چلائی جا سکے گی۔ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اس گاڑی میں 34 مربع فِٹ کے سولر پینل نصب ہوں گے، جن سے اس کے چلتے وقت 700 واٹ تک کی بجلی چارج ہو سکے گی۔
گاڑی
شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعارف کرانے کا اعلان
Feb 09, 2023