نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمان کے اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں کو ری سائیکل کرکے تیار کی گئی واسکٹ پہن کر شرکت کی۔
بھارتی وزیراعظم نے 6 فروری کو ری سائیکل پلاسٹک سے یونیفارمز کی تیاری کی ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے چیئرمین ایس ایم ودیا نے بتایاکہ اس طرح کی واسکٹیں 3 ماہ کے اندر بھارت کے تمام بڑے شہروں میں فروخت کیلئے پیش کی جائیںگی۔
واسکٹ