نیویارک(کے پی آئی) پاکستان میں ایک بار پھراقوام متحدہ کو کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی طرف متوجہ کیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی (UNGA) کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کو یاد دلا کہ فلسطین اور جموں و کشمیر کے لوگ حق خودارادیت سے محروم ہیں۔ دنیا میں پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے لیے حق خودارادیت کے ساتھ ساتھ سیاسی اور شہری حقوق دینا ہوں گے۔ ناانصافی، عدم مساوات اور جبر کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹرکے تحت انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی تقریر پر بھارتی مندوب نے ناراضگی کا اظہار کیا اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے اجلاس کے دوران پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے قونصلر راجیش پریہار (Rajesh Parihar) نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے تو ہندوستان کے اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
منیر اکرم