امریکہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پاکستانی نژاد پولیس افسر جاں بحق


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرڈاکو نے پاکستانی نژاد 26 سالہ پولیس افسر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ کے پاکستانی نژاد پولیس اہلکار 26 سالہ عدید فیاض کو ڈکیتی کے دوران گولی مار دی گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 38 سالہ ملزم رینڈی جونز نے گولی ماری تھی جسے وقوعہ سے 50 میل دور ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم بروکلین میں ڈکیتی کے بعد اپنی گرل فرینڈ اور پانچ چھوٹے بچوں کے ساتھ اس ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا عہد کرتے ہیں۔ نیویارک پولیس نے عدید فیاض کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
امریکہ/ پاکستانی جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...