16 مزید افراد میں کرونا کی تصدیق، 10 مریضوں کی حالت نازک 


اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے16کیس رپورٹ ہوئے اور 10مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار 700کرونا ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.34 فیصد رہی، اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔  اسلام آباد میں275 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 پشاور میں 143 ٹیسٹوں میں سے ایک جبکہ لاہور میں 584 ٹیسٹوں میں سے 2ٹیسٹ مثبت آئے۔
کرونا 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...