روڈ سیفٹی کے قوانین اور نفاذ کو بہتر بنانا ہو گا: صادق سنجرانی


اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سڑک اور ٹریفک حادثات لوگوں کو زندگی بھر کے لیے معذور کر سکتے ہیں۔ روڈ سیفٹی سے متعلقہ ایس ڈی جی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ ٹرانسپورٹ، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے بہتر بنانا ہوگا۔ روڈ سیفٹی کے تازہ ترین قوانین کو بہتر بنانا ہوگا، قانون کے نفاذ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔ آئی پی سی کی بین الاقوامی روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ نے کہاکہ سینٹ اور حکومت پاکستان نے اس کے سفر میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کیا۔ چیئرمین سینٹ نے کہاکہ ترکی اور شام میں تباہ کن زلزلے کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنا چاہوں گا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے ساتھی پارلیمنٹرینز کی جانب سے میں سوگوار خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اس مشکل وقت میں ترکی اور شام کے برادر ممالک کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین سینٹ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...