لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سابق وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کی درخواست پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو 20 فروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بھی بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے کو محمد خان بھٹی مطلوب ہے مگر گرفتار نہیں کیا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا محمد خان بھٹی سندھ حکومت کے پاس ہے۔ عدالت نے امجد پرویز کو کہا کہ اگر محمد خان بھٹی دوسرے صوبہ میں ہے تو اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ آپ محمد خان کی غیر قانونی حراست ثابت کریں۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے میڈیا نیوز کی کلپس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دی جائے۔
خان بھٹی بازیابی