کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتیں، موچکو تھانے میں 10مقدمات درج


کراچی(آئی این پی)کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں زہریلی گیس سے 18اموات کے معاملے پر موچکو تھانے میں 10مقدمات درج کرلیے گئے،پولیس کے مطابق مقدمات عدالتی حکم پر جاں بحق افراد کے ورثا سے رابطہ کر کے درج کیے گئے اور تمام مقدمات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو مدعی بنایا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقدمات میں قتل بالسبب اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں غیر قانونی طور پر قائم فیکٹریوں کے مالکان کو نامزد کیاگیا ہے،پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعات کے حوالے سے مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد 11ہوگئی ہے،پولیس کے مطابق مدعیان نے اپنے بیان میں کہا کہ علی محمد گوٹھ کی رہائشی آبادی میں ری سائیکلنگ کرنے والی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں، کارخانوں سے مضر صحت دھواں تعفن اور خاک اڑنے سے ماحولیاتی آلودگی پیدا ہوتی ہے جو خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوئی۔
زہریلی گیس مقدمات درج

ای پیپر دی نیشن