لاہور‘ پشاور‘ اسلام آباد، راولپنڈی (نامہ نگار+سپیشل رپورٹر+ وقائع نگار+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) خیبر پی کے سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی ۔ آج جمعرات کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج اختتام کو پہنچے گا جبکہ 9 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی اور 13فروری تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ قومی اسمبلی کے16مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن آفس میں ڈی آر او کو جمع کرا دئیے۔ این اے 126سے احمد جواد فاروق رانا اور این اے130سے اورنگزیب برکی نے جمع کرا دیئے۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم 2 سے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر 16 مارچ کو پولنگ ہو گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے ضمنی الیکشن کے لیے کراچی کے حلقہ این اے 252 میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار کے بیٹے تیمور علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59راولپنڈی سے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیمور علی خان آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے۔ این اے 53 سے پیپلز پارٹی کے سبط الحیدر نے کاغذات جمع کرائے، علی نواز اعوان نے این اے 50 سے جمع کرائے ہیں۔ عامر مغل نے این اے 54 سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدر نثار علی خان آزاد امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 59 سے غلام سرور خان کے مدمقابل امیدوار ہوں گے۔ شیخ رشید کے این اے 62 اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے حلقہ این اے 60 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، سابق ایم این اے حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس اللہ عباسی نے حلقہ این اے 60 اور این اے 62 سے کاغذات جمع کرائے، بیرسٹر دانیال چوہدری نے این اے 60 اور 62 مسلم لیگ نے کے سابق امیدوار برائے این اے 60 سجاد خان نے بھی شہر کے دونوں قومی اسمبلی حلقوں سے کاغذات جمع کرائے، این اے 62 کے لیے سابق مشیر وزیر اعلیٰ پیرزادہ راحت مسعود قدوسی اورجاوید انور مغل نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری ظہیر نے کاغذات جمع کرائے گئے۔ حلقہ این اے 59 سے غلام سرور خان، انجنئیر قمر الاسلام، کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی ڈی ایم کا یو ٹرن، اسلام آباد سے ضمنی انتخابات لڑنے کا فیصلہ، امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق طارق فضل چودھری این اے 52 اور 53سے ن لیگ کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 54سے انجم عقیل خان کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں ۔ صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 15نشستوں پر ضمنی انتخاب 19مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمشن کے 3فروری کو جاری کردہ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسروں نے پبلک نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ ریٹرننگ افسر 10سے 14فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔ جانچ پڑتال 18فروری تک مکمل کی جائیگی اور کا غذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں 22فروری تک دائر کی جا سکیں گی جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست 2مارچ کو جاری کی جائے گی۔
کاغذات جمع