خطہ میں بیج بھیجنے کا منصوبہ پاکستان، چین  تعاون میں سنگ میل: احسن اقبال 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کامسٹیک سیکرٹریٹ میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پاکستانی میں چین کے سفارتخانے، جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل و بائیولوجیکل کراچی یونیورسٹی، او آئی سی کے ذیلی ادارے کامسٹیک اور پاکستان سائنس فاونڈیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر چینی سائنسدانوں سے پاکستانی تحقیقاتی بیجوں کی واپسی کے موقع پر " چین پاکستان خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کی تاریخی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیاسی قیادت، مختلف ممالک کے سفارت کاروں، سائنسدانوں، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور اس سے منسلک اداروں کے اعلیٰ افسران  اور چین سے آئے مندوبین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر ڈاکٹر احسن اقبال نے کہا کہ "خلا میں بیج" کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے سائنسدانوں کے درمیان تعاون میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ محققین کو علم اور وسائل کا اشتراک کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس سے معاشی ترقی ہوتی کو بھی تقویت ملے گی۔  خلائی سائنس میں تعاون کا یہ منصوبہ جڑی بوٹیوں کی ادویات اور تحقیق کو آگے بڑھانے میں ایک سنگ بنیاد ہے۔ انہوں کہا کہ آج پاکستان اور چین اپنی دیرینہ دوستی کا جشن وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ، حکومت چین، پاکستان میں چین کے سفارت خانے، جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل و بائیولوجیکل ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن، اور کامسٹیک  کے درمیان اس تاریخی مشترکہ منصوبے کے آغاز کے ساتھ منارہے  ہیں۔
احسن اقبال 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...