لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعیدراں گھر پہنچ گئے ہیں۔ لاہور پولیس عدالت کے حکم پر عامر سعیدراں کو تلاش کر رہی تھی، عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ کے مشیر عامر سعید راں کو بازیاب کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔
عامر سعیدراں نے گھر پہنچنے کے بعد اپنے عزیز و اقارب اور رشتے داروں کو اطلاع کر دی ہے، وہ ایک ہفتے کے بعد گھر پہنچے ہیں۔
عامر سعیدراں